اتوار, 28 اپریل 2024


انگلینڈ میں بھی ٹی 20 میلے کی تیاریاں شروع

ایمزٹی وی(کھیل) انگلینڈ میں بھی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی طرز پر ٹی 20 ٹورنامنٹ کھیلنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ نئی لیگ شروع کرنے کے حق میں 16 کاؤنٹیوں نے ووٹ دیا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے ایگزیکٹو ممبران کی میٹنگ میں 18 کاؤنٹیوں اور ایم سی سی کے نمائندے شریک ہوئے۔ اس میں اںڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) طرز پر ٹی 20 لیگ شروع کرنے کے لیے ووٹنگ ہوئی۔ لیگ کے حق میں 16 ووٹ آئے جبکہ 3 کاؤنٹیوں نے اس کیخلاف ووٹ دیا۔ اب 2018ء سے انگلینڈ میں ایک نیا ٹی 20 ٹورنامنٹ شروع کیا جائے گا۔ جس کے ابتدائی دو برس کے حقوق سکائی سپورٹس کے پاس ہوں گے۔ واضح رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے قومی کرکٹرز شریک نہیں ہونگے تاہم 2020ء میں نئی نشریاتی ڈیل ہونے پر مقامی سپر سٹارز بھی حصہ لیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment