ھفتہ, 27 اپریل 2024


بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن موت کے منہ سے بچ نکلے

ایمزٹی وی(کھیل) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔ بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن اور ان کی اہلیہ موت کے منہ سے بچ نکلے۔ دونوں ڈھاکا کے ساحل سمندر پر کمرشل شوٹنگ کیلئے گئے۔ انہیں چھوڑ کر واپس آنے والا ہیلی کاپٹر آدھے گھنٹے بعد تباہ ہو گیا۔ کاکس بازار میں ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور چار زخمی ہوئے۔ شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ میں ٹھیک ہوں لیکن صدمے سے نہیں نکلا۔ جب حادثہ پیش آیا تو میں کمرشل کی شوٹنگ میں مصروف تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment