جمعرات, 09 مئی 2024


لاہور قلندر کی ٹیمیں میدان میں آنے کےلیے تیار

ایمزٹی وی(کھیل) لاہور قلندرز رائزنگ اسٹارز کی منتخب آٹھ ٹیمیں آج سے لاہور کے مختلف گراونڈز پر ٹریننگ شروع کریں گی ۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 24 ستمبر سے ہو گا۔

پنجاب کے آٹھ شہروں میں ٹرائیلز سے ٹیموں کا انتخاب ہوا اور ان ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

گروپ اے میں بہاولپور، لاہور ، فیصل آباد اور ڈی جی خان جبکہ گروپ بی میں ملتان ، راولپنڈی ، گوجرنوالا اور سرگودھا شامل ہیں ۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب 24 ستمبر کو ہو گی ۔ پہلے روز لاہور رائزنگ اسٹارز کا مقابلہ فیصل آباد رائزنگ اسٹارز سے ہو گا۔ تیس ستمبر کو سیمی فائنلز اوریکم اکتوبر کو فائنل کھیلا جائے گا ۔ تمام میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment