اتوار, 12 مئی 2024


لاہور قلندر کے کپتان تبدیل


ایمز ٹی وی (کھیل) لاہور قلندرز نے پی ایس ایل ٹو کے لیے اظہر علی کی جگہ برینڈن میکلم کو کپتان اور بیٹنگ مینٹور مقرر کر دیا ہے۔ میک کولم کہتے ہیں کہ وہ لاہور قلندر کا حصہ بنننے پر خوش ہیں۔
لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید نے سی ای او رانا عاطف اور آئیکون مدثر نذر کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ برینڈن میکلم کے ساتھ دو سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ سی ای او رانا عاطف نے بتایا کہ برینڈن میکلم نےﷰپی ایس ایل کھیلنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔ آئیکون مدثر نذر کہتے ہیں کہ یہ ایک اچھا فیصلہ ثابت ہو گا ۔ نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بیٹسمین میک کولم کہتے ہیں کہ وہ لاہور قلندر کا حصہ بننے پر خوش ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment