ھفتہ, 11 مئی 2024


پاکستان کراٹے ٹیم کی بھارت سے وطن واپسی

ایمزٹی وی(کھیل) ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پاکستان کراٹے ٹیم کی کل بھارت سے واپسی متوقع ہے ۔

دہلی میں ہونے والی ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان نے 3 سونے ،9 چاندی اور 8کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ پاکستان کی جانب سے باز محمد ، نصیر احمد اور کلثوم نے گولڈ میڈلز جیتے ۔ پاکستان کے دو ریفریز نے ایشین ریفریز کورس بھی پاس کیا۔

ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے ویزے کم جاری کیے گئے تھے اس لیے توقعات سے کم میڈلز حاصل کر سکے ۔ پاکستان کراٹے ٹیم کی کل بھارت سے واپسی متوقع ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment