پیر, 06 مئی 2024


بھارت نے نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ میں ہراکر ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن بنالی

ایمز ٹی وی (کھیل) بھارتی کرکٹ ٹیم نے مہمان نیوزی لینڈ کو کولکتہ ٹیسٹ میں 178 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز0-2 سے اپنے نام کرلی جب کہ بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر اپنی جگہ بھی پکی کرلی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا فیصلہ کھیل کو چوتھے روز ہی ہوگیا اور 375 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 197 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جس کے بعد بھارت کو 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے جب کہ بھارت نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے کے لئے اپنی جگہ پکی کرلی تاہم اسے سیریز کے آخری میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

اگر بھارت نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلیتا ہے تو وہ 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلے گا اور اگر سیریز 0-2 سے بھارت اپنے نام کرتا ہے تو اسے 3 پوائنٹس ملیں گے جس کے بعد وہ پہلی پوزیشن پر آجائے گا۔

پاکستان کے پہلی پوزیشن پر رہنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ بھارت کو بڑے مارجن سے تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے یا پاکستان ویسٹ انڈیز کو 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں آؤٹ کلاس کر کے اپنے پوائنٹس میں اضافہ کرے۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ رینکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ایک پوائنٹ کے فرق سے بھارت 110 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment