منگل, 07 مئی 2024


پاکستانی خواتین کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے پر عزم

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان میں خواتین کا کھیلوں میں رجحان بڑھتا جارہا ہے ،کراچی کی ایک طالبہ روزانہ موٹر سائیکل پر کرکٹ کی پریکٹس کرنے جاتی ہے۔

ثناء عروج ،جنہیں کرکٹ سے محبت ہی نہیں بلکہ کرکٹ کھیلنے کا جنون ہے۔ثناء روزانہ لانڈھی سے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر تنگ گلیوں اور دشوار گزار راستوں سے ہوتی ہوئی اسٹیدیم پہنچتی ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹسمین ثناء ابھی قومی سطح پر اپنی پہنچان تو نہ بنا سکیں لیکن کراچی کی جانب سے سنچری اسکور کرچکی ہیں، اور کسی اچھے چانس کی منتظر ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment