پیر, 06 مئی 2024


پاکستان کا قومی کھیل زوال کا شکار

ایمز ٹی وی (کھیل) قومی کھیل ہاکی ملک میں زوال پذیر ہے۔ عالمی رینکنگ میں پاکستان کا تیرہواں نمبر ہے ۔ ٹیم ورلڈ کپ اور اولمپکس کھیلنے کی بھی اہل نہیں ۔

اس کے باوجود کھیل کا گراف دوبارہ بلند کرنے کے لیے پلیئرز نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی بلو ٹرف پر کھیل رہے ہیں جو اونچی نیچی اورغیر ہموار تو پہلے ہی تھی اب مٹی کی وجہ سےاس پر کھیلنا اور بھی محال ہوتا جا رہا ہے ۔ اسپورٹس بورڈ پنجاب نے پی ایچ ایف کو صرف صفائی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

دنیا کے سب سے بڑے ہاکی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں کے بیٹھنے کا مناسب بندوبست بھی نہیں ہے ۔بینچز ناکافی ہیں۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس وقت توجہ کھلاڑیوں کو مالی طور پر بہتر کرنے پرہے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیل کے لیے بہتر ماحول مہیا کر کے ان سے اچھے نتائج لیے جا سکتے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment