پیر, 06 مئی 2024


پی ایس ایل کی نئ لسٹ جاری

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لئے ڈرافٹ لسٹ جاری کردی گئی جب کہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل 19 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔

پی ایس ایل انتظامیہ نے دوسرے ایڈیشن کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹ لسٹ جاری کردی جب کہ انتظامیہ کی جانب سے کھلاڑیوں کو 3 مختلف کیٹیگریز پلاٹینئم، گولڈ اور ڈائمنڈ کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائمنڈ اور پلاٹینئم کیٹیگری میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں جب کہ ان ہی دو کیٹیگریز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی زیادہ تعداد ہے۔

ڈائمنڈ کیٹیگری میں 33 کھلاڑی شامل ہیں جن میں بریڈ ہیڈن، کرس جورڈن، جیمز اینڈرسن، لیوک رائٹ، معین علی، روی بوپارہ، نتھن میکولم، انور علی، یاسرشاہ، کامران اکمل، محمد عرفان، محمد رضوان، محمدعامر، شرجیل خان، سہیل تنویر اور دیگر شامل ہیں۔

پلاٹینئم کیٹیگری میں 28 کرکٹرز شامل ہیں جن میں شین واٹسن، شکیب الحسن، ایلکس ہیلز، این مورگن، کیون پیٹرسن، اسٹورٹ براڈ، برینڈن میکولم، کمارسنگاکارا، لیستھ ملنگا، جے وردھنے، اینڈیو رسل، کرس گیل، ڈیرن سیمی، ڈیوائن براوو، مصباح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، سرفراز احمد، شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، وہاب ریاض اور یونس خان شامل ہیں۔ گولڈ کیٹیگری میں سلمان بٹ، محمد آصف، عماد وسیم، محمد نواز، خالد لطیف، سعید اجمل اور جنید خان شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment