منگل, 07 مئی 2024


ہاکی ٹیم کا اعلان جلد متوقع

ایمز ٹی وی (کھیل) قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرشید جونیئر کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے ، ٹیم کا اعلان کسی بھی وقت کیا جاسکتا ہے ۔

پاکستان سنیئر اور جونیئر ہاکی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز لاہور میں کھیلی جا رہی ہے، یہ سیریز کھلاڑیوں کے لئے ٹرائیلز کی حیثیت رکھتی ہے۔

سنیئر ٹیم نے20 اکتوبرسے ایشین ہاکی چیمپئن شپ جبکہ جونیئر ٹیم نے31 اکتوبر سے جوہر کپ میں حصہ لینا ہے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment