بدھ, 03 مارچ 2021


آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی

ایمز ٹی ی (کھیل) آئی سی سی نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس میں یونس خان بلے بازوں کی فہرست میں ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی آف اسپنر روی چندرن ایشون بالرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ساؤتھ افریقا کے ڈیل اسٹین دوسرے اور انگلش بالر جیمز اینڈرسن تیسرے نمبر پر ہیں، انگلینڈ ہی کے اسٹیورٹ براڈ چوتھے اورسری لنکن اسپنر رنگنا ہیراتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں جب کہ پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ بدستور چھٹے نمبر پر براجمان ہیں، یاسر شاہ کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بالر ٹاپ ٹین میں موجود نہیں جب کہ وہاب ریاض 29 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

بلے بازوں کی فہرست میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے جب کہ انگلینڈ کے جوئے روٹ دوسرے اور جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں، پاکستان کے یونس خان نے ایک درجہ ترقی پا کر چوتھی پوزیشن پر جگہ بنا لی ہے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ایک درجہ تنزلی کے بعد دسویں سے گیارہویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment