ھفتہ, 04 مئی 2024


کھیلوں کے فروغ کے لیے پاکستان کا شاندار اقدام

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان آرمی کے زیر اہتمام انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے چین کی آرمی کاچھبیس رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔

علامہ اقبال ائیرپورٹ پر مہمان کھلاڑیوں کا پاک آرمی حکام کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔انٹرنیشنل پیسز چیمپئن شپ میں سولہ ممالک کی آرمی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر رکھی ہے۔سری لنکا کی ٹیم پہلےہی لاہور پہنچ چکی ہے۔

چھ روزہ ایونٹ کی افتتاحی تقریب اٹھارہ اکتوبر کو ہوگی۔چیمپئن شپ میں پاکستانی دستے سمیت تین سو ستر کے قریب کھلاڑی فٹنس ،اسٹیمنا اور مہارت کے ان مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment