اتوار, 05 مئی 2024


پاکستان کو ملائیشیا کے ہاتھوں شکست


ایمزٹی وی(کھیل)ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں ملائیشیا نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی، میچ میں ایک موقع پر پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل تھی۔

ایشین چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا گیا، ابتدائی دو کوارٹر میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل تھی، پاکستان کی جانب سے دونوں گول علیم بلال نے 18ویں اور 34ویں منٹ میں کئے لیکن ملائیشیا نے تیسرے کوارٹر میں مقابلہ برابر کیا ، پھر تیسرا گول کرکے ایک گول کی برتری حاصل کرلی۔

دونوں گول تیسرے کوارٹر میں فضل ساری نے کئے ، چوتھے اور آخری کوارٹر میں ملائیشیا نے ایک اور گول کرکے برتری دگنی کردی، پاکستان ٹیم آج کوریا کے خلاف دوسرا میچ کھیلے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment