اتوار, 05 مئی 2024


پاکستان اور بھارت ٹاپ ٹیمیں ہیں دوریاں ختم کریں،یونس خان


ایمزٹی وی(کھیل)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سا بق کپتان یونس خان نے ایک بار پھر پاک بھارت کرکٹ سیریز کے آغاز پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھنا چاہیے۔ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی ٹاپ ٹیمیں ہیں، دونوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھیلنا چاہیے۔

دونوں ممالک کی کرکٹ کو پوری دنیا دلچسپی سے دیکھتی ہے اور اس کی بہت مقبولیت ہے ، ضروری ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کو سیاست سے دور رکھتے ہوئے اس اہم سیریز کا آغا زکیا جائے تاکہ اس خطے میں کرکٹ کو فروغ ملے۔

اسٹار کھلاڑی یونس خان کو ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے پانچ سو چوالیس رنزدرکار ہیں ، یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی ریکارڈ کے لیے نہیں کھیلے لیکن وہ اس سنگ میل کو جلد از جلد عبور کرنا چاہتے ہیں ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment