اتوار, 05 مئی 2024


پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز آئندہ سال فروری کے دوسرے ہفتے سے ہوگا جب کہ میچز کے شیڈول کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق دوسرے ایڈیشن میں 5 ٹیمیں حصہ لیں گی اور مجموعی طور پر 24 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ ہر ٹیم مخالف ٹیم سے 2 میچز کھیلے گی۔ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز 9 فروری کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹیڈ اور پشاور زلمی کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ سے ہوگا۔

پہلے مرحلے میں 20 میچز کھیلیں جائیں گے جس کے بعد 28 فروری سے پلے آف میچز ہوں گے اور پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا فائنل میچ لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کے لئے کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے حامی بھی بھری ہے اور امید ہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میچ میں ایونٹ کے سیمی فائنل میں کامیاب ہونے والی ٹیموں میں شامل غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کپتان شاہد آفریدی نے قیادت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کپتانی ڈرین سیمی کو سونپی ہے جب کہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹیڈ کی قیادت مصباح الحق، کوئٹہ گلیڈیئٹر کی قیادت کیون پیٹرسن، لاہور قلندرز کی کپتانی برینڈن میکولم اور کراچی کنگز کی قیادت کرس گیل کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment