جمعہ, 03 مئی 2024


بنگلا دیش پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کا مزہ کرکرہ

ایمز ٹی وی (کھیل) بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے افتتاحی روز بارش نے مزہ کرکرہ کر دیا۔ ڈیرن سیمی اور مشرفی مرتضی کی ٹیموں کے درمیان میچ منسوخ ہوگیا جبکہ شاہد آفریدی کی رنگپور رائیڈرز اور کھلنا ٹائٹنز کے درمیان مقابلہ بھی بارش کے باعث نہ ہو سکا۔ایونٹ میں کل دو میچز ہوں گے ۔ جیو سوپر ایونٹ کے تمام میچز براہ راست نشر کررہا ہے۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے پہلے دن بارش نے کومیلا وکٹوریئنز اور راج شاہی کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں ٹاس کی مہلت تو دی لیکن اس کے بعد بادل ایسے برسے کے چھکوں چوکوں کی برسات نہ ہو سکی ۔

دوسرے میچ میں رنگپور رائیڈرز اور کھلنا ٹائٹنز کے درمیان مقابلہ بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ ایونٹ میں کل آج دو میچز کھیلے جائیں گے ،باریسل بلز کا مقابلہ چٹاگانگ وائی کنگز سے ہو گا ، تو کومیلا وکٹوریئنزڈھاکا ڈائنامائٹس کا مقابلہ کریں گے۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیو سوپر یہ میچز براہ راست نشر کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment