جمعرات, 02 مئی 2024


نیوزی لینڈ سے ٹاکرا قومی ٹییم روانہ

ایمز ٹی وی (کھیل) نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کےلئے پاکستان کرکٹ ٹیم متحدہ عرب امارات سے نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے جیتنے کے بعدپاکستان ٹیم کی اگلی منزل نیوزی لینڈ ہےجس کے لئےپاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کپتان مصباح الحق کی قیادت میں آج متحدہ عرب امارات سے کیویز کے دیس روانہ ہوئی۔

نیوزی لینڈ کے مختصر دورے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو دو ٹیسٹ کھیلنے ہیں ، پہلا ٹیسٹ سترہ نومبر کو کرائسٹ چرچ ،جبکہ دوسرا 25 نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جائےگا۔

ٹیسٹ میچز سے قبل 2 وارم میچز بھی کھیلے جائیں گے ،نیوزی لینڈ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان ٹیم مکمل سیریز کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوجائے گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment