جمعہ, 03 مئی 2024


پرتگال میں زبردست مقابلوں کا آغاز

  • ایمز ٹی وی (کھیل) پرتگال میں ورلڈ سرفنگ لیگ2016 کے مقابلے منعقد کیے گئے۔ سمندر کی 100فٹ اونچی طوفانی لہروں پر سرفنگ کرکے امریکی سرفر نے سب کو مات دے دی ہے۔

    سمندر کی لہروں سے نبرد آزما ہوتے ہوئے ان پر سرفنگ کرنا انتہائی مہارت کا کام ہے، جس میں بڑے بڑے سرفرز اکثر اوقات مات کھا جاتے ہیں۔

    پرتگال میں ورلڈ سرفنگ لیگ 2016کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرتگال کی ساحلی پٹی سے اُٹھتی100فٹ اونچی طوفانی لہروں پر اپنی قمست آزمانے دنیا بھر سے ماہر سرفر مقابلے میں شرکت کیلئے پہنچے، تاہم امریکی جانباز نے سرفنگ کرتے ہوئے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کر دیا، بلکہ ورلڈ سرفنگ لیگ کا ’بِگ ویو ایوارڈ‘ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

    جان فلورنس نامی اس ماہر سرفر نے دیوہیکل طوفانی لہروں پر انتہائی بہادری سے سرفنگ کر کے دیکھنے والوں کو داد دینے پر مجبور کر دیا اور ورلڈ سرفنگ لیگ کے فاتح قرار پائے۔

     
     
 
 
 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment