جمعہ, 03 مئی 2024


کامن ویلتھ ریسلنگ میں پاکستان کی شاندار فتح

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان نے سنگاپور میں کھیلی جانے والی کامن ویلتھ ریسلنگ چیمپین شپ 2016 کے پہلے روز تمغے جیت لیے ہیں۔ پاکستان نے فری اسٹائل ریسلنگ میں1 سلور اور2 برانز تمغے حاصل کرلیے ہیں۔

پہلے روز6 پاکستانی پہلوان اکھاڑے میں اترے۔ تمام وکٹری اسٹینڈپر پہنچے اور 6میڈلز جیت لیے۔ فری اسٹائل میں پاکستانی پہلوان محمد بلال عرف بلی بٹ نے57 کلوگرام میں چاندی، عبدالرحمان نے70 کلوگرام میں کانسی اور عمیر طارق بٹ نے97 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

گریکو رومن اسٹائل میں پاکستانی پہلوان عبدالوہاب نے 65 کلوگرام، اسدبٹ نے 75 کلوگرام اور زمان انورعرف جانی نے 125 کلوگرام میں کانسی کے تمغے جیت لیے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment