جمعہ, 03 مئی 2024


بنگلادیش پریمیئر لیگ ایک بار پھر موسم کی نظر

ایمز ٹی وی (کھیل) موسم کی خرابی کے سبب بنگلادیش پریمیئر لیگ کی تاریخوں کو ری شیڈول کردیا گیا ہے، ٹورنامنٹ اب 8 نومبر سے شروع ہوگا۔

ایونٹ کے ابتدائی شیڈول کے تحت ٹورنامنٹ 4 نومبر سے شروع ہوا تھا مگر پہلے دو دن مسلسل بارش کے سبب میدان کھیل کے قابل نہیں رہا اور چاروں میچز منسوخ کرنے پڑے۔

اس صورتحال کے پیش نظر ٹورنامنٹ کی انتظامیہ نے ایونٹ کو ری شیڈول کرتے ہوئے اُسے 8 نومبر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

منسوخ ہونے والے میچز کو بھی ری شیڈول کیا جائے گا، انتظامیہ کے مطابق نئے شیڈول کا اعلان ایک دو روز میں کردیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment