جمعرات, 02 مئی 2024


تھل جیپ ریلی کے فاتح کا اعلان

ایمز ٹی وی (کھیل) تھل جیپ ریلی کے نتائج کااعلان کردیا گیا جس کے مطابق صاحبزادہ سلطان تھل جیپ ریلی کے فاتح قرار پائے ہیں، اے کیٹیگری میں دوسری پوزیشن اسد کھوڑو نےحاصل کی۔

مظفر گڑھ میں ہونے والی تھل جیپ ریلی میں دو بڑے چیمپئن نادر مگسی اور رونی پٹیل گاڑیاں خراب ہونے کے سبب مقابلے سے ہی باہر ہو گئے۔

مظفر گڑھ اور لیہ کے تھل پر مشتمل 191 کلومیٹر کے ٹریک پر پہلی تھل جیپ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں 65 ڈرائیورز نے حصہ لیا، رونی پٹیل، نادر مگسی، صاحبزادہ سلطان سمیت کئی نامور ڈرائیورز ریس میں شریک تھے جن کا کہنا تھا کہ ایسا ٹریک بین الاقومی سطح کے عین مطابق ہے۔

تھل جیپ ریلی سیاحوں کی نگاہوں کا مرکز بنی رہی، دوردراز کے علاقوں سے بڑی تعداد میں شائقین اس میگا ایونٹ کو دیکھنے کے لیے آئے۔

چولستان جیپ ریلی کے چیمپئن صاحبزادہ سلطان تھل جیپ ریلی کے بھی چیمپئن بن گئے ہیں، انہوں نے 190اعشاریہ 4کلومیٹر کا سفر دو گھنٹے 26منٹ دس سیکنڈ میں طے کیا۔

دوسرے نمبر پر اسد کھوڑو رہے جنہوں نے فاصلہ دو گھنٹے اور 40 منٹ میں طے کیا،ریلی کے شرکاء کے مطابق تھل جیپ ریلی کا ٹریک مشکل اور ایڈونچر سے بھرا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment