اتوار, 28 اپریل 2024


انٹرہاکی کلب ٹورنامنٹ کے فائنل کا مزہ کر کرہ

ایمز ٹی وی (کھیل) کراچی میں ہونے والے انٹرہاکی کلب ٹورنامنٹ کے فائنل کےموقع پر اس وقت بدمزگی دیکھنے میں آئی جب حنیف خان الیون کے کھلاڑی ریفری سے لڑپڑے۔

کراچی کے عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم میں انٹر ہاکی کلب کا فائنل کھیلا جارہا تھا، میچ کے چوتھے کوارٹر میں ریفری تکریم افتخار کے فیصلے پر حنیف خان الیون کے کھلاڑیوں نے اعتراض کیا جس پر بدمزگی ہوگئی۔

کھلاڑیوں نے ریفری کے فیصلے کو نہ مانتے ہوئے اُنہیں زدو کوب کیا ، تھپڑ اورلاتیں رسید کیں، اس موقع پر پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور حنیف خان الیون کے کوچ حنیف خان میدان میں ہاکی لے کر بیچ بچاؤ کرانے آگئے۔

ریفری کے مطابق اُن سے ذیشان عمران، فہد اور جمی نے بدتمیزی کی، ایونٹ انتظامیہ کے مطابق کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment