جمعہ, 03 مئی 2024


ہاکی ٹیم کی شاندار کامیابی کے بعد وایپسی

ایمز ٹی وی (کھیل) پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم ملائیشیا سے وطن واپس پہنچ گئی ۔ جونئیر ہاکی ٹیم نے سلطان آف جوہر کپ میں چاندی کا تمغہ جیتا ۔

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کوالالمپور سے قومی ائیر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچی ۔ جونئیر ہاکی ٹیم نے جوہر بارو میں ہونے والے سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں شرکت کی اور ایونٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کو فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

ہیڈ کوچ طاہر زمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ اب اگلا ہدف بھارت میں ہونے والا جونئیر ہاکی ورلڈ کپ ہے لیکن میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے حکومتی اجازت درکار ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment