جمعہ, 03 مئی 2024


بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بڑا اعلان کردیا

ایمز ٹی وی (کھیل) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی، انھوں نے کہا کہ ہر بات عام عوام کو نہیں بتائی جا سکتی۔

ثانیہ مرزا کا کیریئر جدوجہد اور تنازعات سے بھرپور رہا ہے، جہاں انھوں نے کورٹ پر کئی اعزازات حاصل کیے وہیں ان کی پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی اور دیگر معاملات پر تنازعات بھی کھڑے ہوئے، ان کے خلاف عدالت تک میں کیس ہوئے، اس لیے ان کی کہانی فلم کیلیے آئیڈیل ہے۔

ثانیہ مرزا نے کہا کہ کچھ لوگوں نے مجھ سے میری زندگی پر فلم بنانے کیلیے رابطہ کیا مگر یہ ممکن نہیں ہے کیونکہ اپنی ہر بات عام عوام کے سامنے نہیں لائی جا سکتی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment