منگل, 07 مئی 2024


ظہیر عباس کا شاندار اقدام

ایمز ٹی وی (کھیل) جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ میں ظہیر عباس کرکٹ کوچنگ اکیڈمی قائم کر دی گئی، ایشین بریڈ مین نے اس کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے سیالکوٹ میں کرکٹ اکیڈمی شروع ہو رہی ہے جس میں انڈر 16اور 19 کھلاڑیوں کو ٹرائلز کے بعد ماہر کوچز کی زیرنگرانی تربیت دی جائے گی،اس سے نیا ٹیلنٹ اُبھر کر سامنے آئے گا اور کرکٹ کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

ظہیر عباس نے کہا کہ آئندہ 2سے3برسوں میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر بحال ہونے کا امکان ہے، اس کے ساتھ ہی کرکٹ اسٹیڈیمزکی تعمیر اور اپ گریڈیشن شروع ہو جائے گی۔ ڈی جی اسپورٹس پنجاب نے کہاکہ کھیلوں کا فروغ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے، صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ سطح پر کھیلوں کے مقابلوں کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر اکیڈمی ٹرائلز میں حصہ لینے والے کھلاڑ یوں سے مہمانوں کا تعارف کرایا گیا، بعد ازاں ڈی جی اسپورٹس نے نواز شریف ہاکی اسٹیڈیم اور اسپورٹس جمنازیم کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی او سیالکوٹ آصف طفیل، ملک ذوالفقار، عمران بٹ، اجمل دتہ اور منور حسین بھی موجود تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment