منگل, 07 مئی 2024


جہانگیر خان کو شاندار اعزاز حاصل

ایمز ٹی وی (کھیل) لیجنڈری اسکواش کھلاڑی جہانگیر خان کو ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا 4 سال کے لیے اعزازی صدر مقرر کردیا گیاہے۔

سابق عالمی چمپئین اسکواش اور پاکستانی لیجنڈ جہانگیر خان کو اسکواش کی عالمی تنظیم ورلڈ اسکواش فیڈریشن کا آئندہ 4 سال کے لیے اعزازی صدر مقرر کردیا گیا ہے، پاکستانی لیجنڈ اس سے قبل بھی اسکواش کی عالمی تنظیم کے اعزازی صدر کے طور پر اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں تاہم اس بار بھی ورلڈ اسکواش فیڈریشن کی جانب سے اس عہدے پر جہانگیر خان کو مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جہانگیر خان انٹرنیشنل اسکواش سرکٹ میں ایک ناقابل شکست کھلاڑی تصور کیے جاتے تھے جب کہ ان کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ انہوں نےمسلسل 555 میچز میں کامیابی کو اپنے گلے لگایا، اس کے علاوہ اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے 1982 سے 1991 کے درمیان 6 مرتبہ ورلڈ اوپن اور 10 بار برٹش اوپن مقابلوں میں فتح حاصل کی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment