منگل, 07 مئی 2024


پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹور کا مزہ کرکرہ

ایمز ٹی وی (کھیل) ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی تیاریاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں، 3 روزہ پریکٹس میچ کے پہلے روز بارش کے باعث کھیل ہی شروع نہ ہو سکا ۔

ٹریننگ سیشن تو خراب موسم کے باعث متاثر ہو ئے، اب موسم 3روزہ میچ کی راہ میں بھی رکاوٹ بن گیا ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ اے کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹور میچ کا پہلا روز شدید بارش کی نذرہو گیا ۔

ٹاس ہوا تو میزبان ٹیم نے جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی ، آج بھی کوئی اچھی پیش گوئی نہیں ہے ۔

جمعرات کو شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ آج کو بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، اس میچ میں پاکستان نے یونس خان ، محمد عامر، وہاب ریاض ، یاسر شاہ اور شرجیل خان کو آرام دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment