اتوار, 19 مئی 2024


الویرو پیٹرسن نے بڑا اعلان کردیا

ایمز ٹی وی (کھیل) جنوبی افریقہ کے سابق اوپننگ بیٹسمین الویرو پیٹرسن نے کسی بھی قسم کی فکسنگ میں ملوث رہنے کے الزامات سے صاف انکار کردیا۔

وہ کہتے ہیں کہ نہ تو انھوں نے کوئی میچ فکس کیا اور نہ ہی کبھی رشوت قبول کی تاہم ڈومیسٹک ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ میں ان لوگوں کے ساتھ کھیلا ضرور ہوں جوکہ میچ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث تھے۔

گذشتہ روز کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے پیٹرسن کو اینٹی کرپشن کوڈ کی 6 خلاف ورزیوں کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اوپر چارجز سے کافی حیران ہیں ، انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ کم سے کم ایک اور ایسے پلیئر کوبھی جانتے ہیں جس کو کرکٹ جنوبی افریقہ نے ابھی تک شامل تفتیش نہیں کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment