اتوار, 19 مئی 2024


بی پی ایل کے شائقین کے لی اچھی خبر

ایمز ٹی وی (کھیل) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں باریسل بلز کا مقابلہ چٹا گانگ وائی کنگز سے ہوگا۔ دوسرے میچ میں کومیلا وکٹوریز اور ڈھاکا ڈائنا ما ئیٹس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی ۔

دن کے پہلے میچ میںباریسل بلز جس نے ایونٹ میں اب تک 3 میں سے 2میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔ ا س کا مقابلہ ایک میچ جیتی ہوئی چٹاگانگ وائی کنگز سے ہوگا۔

دوسرے میچ میں کمار سنگا کارا ڈیوائن براوو اور شکیب الحسن پر مشتمل ڈھاکاڈائنا مائیٹس کے مدمقابل کومیلا وکٹوریا ٹیم ہوگئی جس میں عماد وسیم ،خالد لطیف اور سہیل تنویر شامل ہیں۔

ڈھاکا ڈائنا مائیٹس پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہےجبکہ کومیلا کی ٹیم کومیلا وکٹوریز ایونٹ میں پہلی کامیابی کی منتظر ہے ۔بنگلادیش پریمیئر لیگ کے تمام میچز جیو سوپر سے براہ راست نشر کئے جارہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment