منگل, 21 مئی 2024


وسیم اکرم رواں مہینے کوچنگ کا فریضہ سر انجام دیں گے


ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم سری لنکا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلرز کی کوچنگ کریں گے ۔

ویب سائٹ دی نیوز ٹرائب کے مطابق وسیم اکرم رواں مہینے کے آخر میں سری لنکن فاسٹ باﺅلرز کی کوچنگ کا فریضہ سر انجام دیں گے جبکہ وہ سری لنکن کوچنگ سٹاف کوبھی لیکچرز دیں گے ۔


سری لنکن کرکٹ بورڈ اپنے باﺅلرز کے لیے کیمپ کا انعقاد کر رہا ہے جس میں وسیم اکرم باولرز اور کوچنگ سٹاف کو لیکچر دیں گے ۔واضح رہے کہ وسیم اکرم کو قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کی بھی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن پی سی بی نے کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے کے لیے ان سے رابطہ نہیں کیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment