اتوار, 19 مئی 2024


بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے ،پاکستان کواہم ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہ دی

ایمزٹی وی(کھیل) بھارت کی پاکستان دشمنی انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ہندوستان میں ہونے والے جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں شرکت سے روک دیا۔ پاکستان کی بجائے ملائیشا کی جونیئرٹیم کو شرکت کی دعوت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان ہاکی ٹیم کو ہندوستان میں ہونے والے جونیئرہاکی ورلڈ کپ میں شرکت سے روک دیا جبکہ ملائیشا کی جونیئرٹیم کو شرکت کی دعوت دے دی۔ ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ کئی دفعہ رابطہ کرنے کے باوجود پاکستان نے اترپردیش میں ہونے والے جونیئرہاکی ورلڈ کپ کے لیے ویزے کی درخواست مقررہ تاریخ کے بعد دی۔

دوسری جانب پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نےایف آئی ایچ کے موقف کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 24 اکتوبر کو کھلاڑیوں کے ویزوں کے لیے درخواست دے دی تھی لیکن ہندوستان کی جانب سے ویزوں کے اجرا میں تاخیر ہوئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کا مزید کہنا ہے ایف آئی ایچ نے جان بوجھ کر پاکستان کی ٹیم کو ویزے نہیں دیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment