پیر, 20 مئی 2024


پاکستانی باکسر محمد وسیم کیلیے 3کروڑ روپے کی گرانٹ مختص

 

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم کی بھی سن لی گئی، وفاقی حکومت نے ان کی ٹریننگ اور انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کیلیے 3کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر نے وفاقی حکومت سے مالی مدد کرنے کی درخواست کی تھی جسے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے منظوری کیلیے وزیر اعظم آفس کو بھجوا دیا، اس کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی باکسر کے ٹریننگ پروگرام کیلیے 3کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دی،اس حوالے سے بین الصوبائی رابطہ اور اطلاعا ت و نشریات کے وزراء پر مشتمل دو وزراکی کمیٹی بھی بنا دی۔

اس ضمن میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرانے تصدیق کی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے باکسر محمد وسیم کیلیے 3کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز مختص کر دیے گئے ہیں، یہ رقم ان کے انٹرنیشنل ٹریننگ پروگرامز اور ایونٹس کی تیاریوں پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ محمد وسیم کو پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے، ان کے ساتھ مل کر ٹریننگ و ٹور پلان تیار کیا جائیگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment