جمعرات, 09 مئی 2024


جارحانہ بیٹنگ کے باوجود شکست نے پیچھا نہ چھوڑا

 


ایمزٹی وی(اسپورٹس) بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں شاہدآفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کے باوجود ان کی ٹیم رنگپور رائیڈرز کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا، اسے پلے آف کھیلنے کیلیے کومیلا وکٹورینز پر فتح کی ضرورت تھی تاہم 8 رنز سے شکست کامنہ دیکھنا پڑا۔

فاتح سائیڈ نے6 وکٹ پر 170 ر نز بنائے، امرالقیس 52، خالد لطیف 43 اور مارلون سموئلز 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عرفات سنی اورروبیل حسین نے 2،2 وکٹیں لیں، جواب میںرنگپور رائیڈرز 8 وکٹ پر 162 رنزرنز بنا پائے، محمد شہزاد نے 45 رنز بنائے، آفریدی نے 19 بالز پر دو چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنائے جوکہ ناکافی ثابت ہوئے، راشد خان نے دو وکٹیں لیں۔

ناکامی کے بعد رائیڈرز کو پلے آف کھیلنے کیلیے ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی آخری لیگ میچ میں کھلنا ٹائٹینز پر کامیابی درکار تھی مگر قسمت نے اس بار بھی ساتھ نہیں دیا۔ ڈھاکا کو 6 وکٹ سے مات ہوگئی، ناکام ٹیم نے 7 وکٹ پر 158 رنز بنائے۔ جواب میں کھلنا نے 18 اوورز میں ہی ہدف حاصل کرلیا، محمود اللہ نے 50 اور حسن الزمان 40 رنزبناکر نمایاں رہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment