منگل, 21 مئی 2024


اظہر علی کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے کہاہے کہ ون ڈے کرکٹ میں اظہر علی کی بطور کپتان کارکردگی سے مطمئن نہیں لیکن بطو ر کھلاڑی کارکردگی تسلی بخش ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مصباالحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد سرفراز احمد تینوں فارمیٹس کے کپتان ہوسکتے ہیں اور ون ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے لئے اظہرعلی کی جگہ سرفراز ایک مضبوط امیدوارہیں،کیونکہ ون ڈے کرکٹ میں اظہر علی کی ٹیم کی قیاد ت تسلی بخش نہیں تھی لیکن اظہر علی کھلاڑی طور پر اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment