منگل, 30 اپریل 2024


سڈنی ٹیسٹ کا تیسراروزبارش کے باعث متاثر

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)سڈنی ٹیسٹ میں تیسرےروزکےکھیل سےپہلےتیزبارش شروع ہوئی جو وقفے وقفے سے جاری ہےجس کے بعد تیسرے دن کا کھیل تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

تیسرے دن کے کھیل کا پہلا سیشن ختم ہو چکا ہے جبکہ دوسرے سیشن کا کھیل بھی فی تاخیرسے شروع ہوا۔۔واضح رہے کہ سڈنی ٹیسٹ میں جب دوسرے دن کے کھیل ختم ہواتوپاکستا ن نے اپنی پہلی اننگ میں2 وکٹوں کے نقصان پر 126 ر نز بنائےتھے،یونس خان64جبکہ اظہر علی58رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل آسٹریلیا نےاپنی پہلی اننگ 538 رنز 8وکٹوں کے نقصان پرختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نے تین روز قبل ہی سڈنی میں بارش کی پیش گوئی کر دی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment