منگل, 30 اپریل 2024


معروف پاکستانی باکسر محمد وسیم مالی مسائل کے باعث ورلڈ ٹائٹل کھیلنے سے محروم

 

ایمزٹی وی ( اسپورٹس)معروف پاکستانی باکسر محمد وسیم مالی مسائل کے باعث ورلڈ ٹائٹل کو چینلج کرنے سے محروم رہ گئے ہیں،باکسر کو سپانسر ہی نہ ملا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں جہاں ہر دوسرا شخص مالی مشکلات سے دوچارہے, وہیں ان متاثرہ لوگوں میں کوئٹہ کے سلورفلائی ویٹ ٹائٹل کے فاتح معروف باکسر محمد وسیم بھی شامل ہوگئے ہیں۔باکسر محمد وسیم کاکہنا ہے کہ سلورفلائی ویٹ ٹائٹل جیتنے کے بعد ورلڈ ٹائٹل کو چیلنج کرنا تھا مگربد قسمتی سے سپانسر ہی نہ مل سکا اور موقع ہاتھ سے چلا گیا۔مجھے ٹائٹل کے دفاع کیلئے

مجھے تین مقابلوں میں حصہ لینا ہوگا، اورفائٹ کیلئے ڈبلیو بی سی کی فیس ادا کرنی ہوتی ہے،جومیں اپنی ذاتی جیب سے ادا نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کیساتھ گرانٹ کے سلسلے میں ملاقات کی ہے جس پر حکومت نے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔ باکسر نے اس بات کے عزم کااظہار کیا کہ میں اپنی اگلی فائٹ پاکستان میں کھیلانا چاہتا ہوں اورمقابلے میں سرخروہو کرپاکستان

کا نام پھر سے روشن کروں گا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ حوصلہ افزائی کرنے پر پاک فوج اور کمانڈر سدرن کمانڈ کا مشکور ہوں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment