منگل, 30 اپریل 2024


تیسرے روز کا کھیل ختم، آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روزکھیل کے اختتام پر پاکستان نےپہلی اننگز میں 8وکٹیں گنواکر 271رنز بنالئے، میزبان ٹیم کا پہاڑ جیسا اسکور برابر کرنے کیلئے اسے مزید 267رنز کی ضرورت ہے اوراس کی صرف 2وکٹیں باقی ہیں۔ یونس خان 136اور یاسر شاہ 5رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

سڈنی میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل اننگز کو آگے بڑھایا،پاکستان کو جلد ہی نقصان اٹھانا پڑا اور اظہر علی صرف 13رنز کا اضافہ کرکےآؤٹ ہوگئے، انہوں نے 71رنز کی اننگز کھیلی، یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 146رنز بنائے۔

کپتان مصباح الحق آج بھی بڑی اننگزنہ کھیل سکے اور صرف 18رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔ یونس خان نےعمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی، ٹیسٹ کرکٹ میں یہ ان کی 34ویں سنچری ہے۔

اسد شفیق زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہرسکے اور صرف 4رنزبناکر آؤٹ ہوگئے، سرفراز احمد 18جبکہ وہاب ریاض 8رنز بناسکے۔

آسٹریلیا کی طرف سے نیتھن لائیون نے 3، ہیزل ووڈ نے 2جبکہ مچل اسٹارک اور اسٹیو او کوفی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment