جمعہ, 26 اپریل 2024


عمران خان دوہری شخصیت کے مالک ہیں،شاہد خان آفریدی

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی نے عمران خان کی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیاست اور سپورٹس میں شخصیت الگ الگ ہے،

انہیں سیاست میں کس نے دھکا دیا وہی بتا سکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنی جارحانہ بیٹنگ سے بڑے بڑے گیند بازوں کی درگت بنانے میں شہرت رکھنے والے قومی کرکٹر شاہد آفرید نے ایک بار پھر سیاسی بیان دیکر

سب کو اپنی طرف متوجہ کرلیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بارے بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران بھائی کی سپورٹس اور سیاست میں دو الگ شخصیت ہیں۔

عمران خان کو کے پی کے میں کچھ ایسا کرجاتے کہ لوگ کہتے کہ ہمیں ایسا ہی لیڈر چاہیے،امید تھی عمران خان الیکشن جیتنے کے بعد خیبر پختونخوا پر فوکس کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران بھائی سے بہت سے

امیدیں تھیں۔جبکہ سابق کپتا ن نے گورنر سندھ کے بارے کہا کہ وہ اچھے انسان ہیں لیکن گورنر کسی ایسے آدمی کو ہونا چاہیے جو فٹ ہو۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ موجود ہوتا تو شاہد آفریدی مزید کھیلنے کی خواہش نہ کرتا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق شاہد آفریدی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ

پاکستان کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے۔ اب تک خود کو ٹی 20 کیلئے سب سے اچھا کھلاڑی سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہر بڑے شہر میں کرکٹ اکیڈمی کا ہونا ضروری ہے۔کرکٹ اکیڈمی سکول ہے اگریہ ہی نہیں ہونگے تو لڑکے کرکٹ کیسے سیکھیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment