پیر, 20 مئی 2024


پاکستان دنیا کی بہترین ٹیم ہے،عماد وسیم

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر عماد وسیم کا آسٹریلیا کے خلاف مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کی ترتیب اچھی ہے اسی لیے دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔
پرتھ میں ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن کرکٹ گراؤنڈ میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ ہم سیریز برابر ہونے پر خوش ہیں، ہم نے اچھا کھیلا اور باؤلرز نے اپنا کردار بہترین طریقے سے ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے پاس بہترین فاسٹ باؤلرز ہیں جبکہ ہماری طاقت بھی فاسٹ باؤلنگ ہے لیکن مجھ سمیت حفیظ اور شعیب ملک نے اچھی باؤلنگ کی ہے۔
مزید پڑھیں: میلبرن میں پاکستان کی 6وکٹ سے فتح، سیریز برابر
آسٹریلیا کی ٹیم سیریز کے تیسرے میچ میں نوجوان آل راؤنڈر مچل مارش اور فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک کو میدان میں نہیں اتارے گی۔
خیال رہے کہ مچل مارش انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ اسٹارک کو ہندوستان کے خلاف سیریز کے پیش نظر آرام کا موقع دیا گیا ہے۔
عماد کا کہنا تھا کہ مارش بہترین آل راؤنڈر ہیں اور اسٹارک ایک ورلڈ کلاس باؤلر ہیں جن کی عدم موجودگی سے ہمیں فائدہ ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment