منگل, 07 مئی 2024


بوم بوم آفریدی نے کرکٹ سے کنارہ کشی کرلی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ کراچی میں میڈیا کانفرنس کے دوران پوچھے گئے سوال کہ وہ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا حصہ بننے کیلئے پرامید ہیں تو آل راﺅنڈر نے مسکراتے ہوئے مگر مایوس لہجے میں جواب دیا کہ انہوں نے جتنی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی تھی وہ کھیل لی ہے اور اب لیگ کا لطف اٹھانا چاہتا ہوں اور فلاحی کاموں پر توجہ دینا چاہتا ہوں۔
 
ذرائع کا کہنا ہے کہ کل تک الوداعی میچ کا مطالبہ کرنے والے شاہد آفریدی نے بالآخر ہار مان لی ہے اور حالات کو سمجھتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ اس کا باقاعدہ اعلان کب، کہاں اور کن حالات میں کرتے ہیں۔
دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ شاہد خان آفریدی اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے دئیے گئے بیانات پر بار بار یوٹرن لیتے رہے ہیں اور کوئی بعید نہیں کہ وہ ایک بار پھر اپنا فیصلہ بدل لیں اور موقع ملنے پر قومی ٹیم کا حصہ بھی بن جائیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment