منگل, 07 مئی 2024


انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے نجم سیٹھی نے پاک فوج سے امیدیں باندھ لی

 


ایمزٹی وی(اسپورٹسپی ایس ایل کی گولڈ اسپانسر شپ کے حولے سے منعقد ایک تقریب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل ایک مشترکہ اثاثہ ہے ،اس میں کسی ایک شخص یا ایک ادارے کا ہاتھ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد لاہور میں کرانے کے لیے پنجاب حکومت ،وفاقی حکومت اور پاک فوج کی جانب سے کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے ۔نجم سیٹھی نے بتا یا کہ جائلز کلارک نے اپنے دورے کے بعد پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر حیرانگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی سیکیورٹی پر اتنی سرمایہ کاری آج تک نہیں دیکھی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم پی ایس ایل فائنل کے پاکستان میں انعقاد کے لیے بہت کوشش کر رہے ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لیے پی ایس ایل بہت اہمیت کا حامل ہے ،مستقبل میں ایونٹ میں اور بھی کئی ٹیموں کو شامل کیا جائے گا ،فرنچائز مالکان بھی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام منعقد کر کے اچھے لڑکوں کو سامنے لا رہے ہیں ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment