پیر, 06 مئی 2024


بھارت کا پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریز کھیلنے سے انکار

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)بھارت نے پاکستان کے ساتھ ہاکی سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے، ہاکی انڈیا نے چیمپئنز ٹرافی 2014 سیمی فائنل میں بھارت کی شکست کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے جشن منانے کے معاملہ پر ایک بار پھر معافی کا مطالبہ کیا ہے اور تحریری معافی نامہ نہ ملنے تک دو طرفہ سیریز کھیلنے کے امکان کو بھی رد کر دیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کو بروقت درخواست دینے کے باوجود بھارت کی جانب سے ویزے جاری نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا تو بھارت سٹپٹا گیا اور الٹا پاکستان پر ویزوں کیلئے لیٹ اپلائی کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک بار پھر گڑھے مردے اکھاڑنے کی کوشش کر ڈالی۔ انڈین ہاکی کے عہدیدیدار آر پی سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل میں بھارت کو ہرانے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کے شرٹ اتار کر جشن منانے کے معاملہ کو ایک بار پھر اٹھایا ہے حالانکہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے بھارت کی ایماء پر فورا 2 پاکستانی پلیئرز پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی تھی جس کی وجہ سے توثیق احمد اور امجد جرمنی کے خلاف فائنل میں شریک نہیں ہو سکے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment