اتوار, 28 اپریل 2024


متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف کئی بار کھیل چکا ہوں،مہیلا جے وردھنے

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مایہ ناز بلے باز مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے معیار سے بہت متاثر ہوں۔ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو غیر ملکی کرکٹرز کے ساتھ اور ان کے خلاف کھیلنے کا بہترین موقع میسر آیا ہے جو ان کیلئے زبردست تجربہ ثابت ہو گا۔
پی ایس ایل کے معیار سے بہتر متاثر ہوا ہوں، اس کا پہلا ایڈیشن انتہائی کامیاب رہا اور دوسرا بھی ایسے ہی کامیاب ہو گا جبکہ اس لیگ کے باعث پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کو دنیا کے بہترین کرکٹرز کے خلاف کھیل کر تجربہ حاصل کرنے کا زبردست موقع ملا ہے۔ پی ایس ایل کے ذریعے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس اہم موقع ہے کہ وہ ناصرف دنیا کے بہترین کرکٹرز کے ساتھ کھیلیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بھی منوائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کئی سالوں سے کرکٹ نہیں ہورہی اور متحدہ عرب امارات میں یہ ہوم ٹیم کی طرح کھیل رہا ہے جس کے باعث اسے یہاں شکست دینا آسان نہیں ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے خلاف کئی بار کھیل چکا ہوں اور جانتا ہوں اسے یہاں شکست دینا کتنا مشکل ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment