جمعرات, 09 مئی 2024


غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں فائنل کھیلنے سے انکار کردیا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے چیئر مین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ اگر شائقین کرکٹ اور لاہور کے شہری غیر ملکی کھلاڑیو ں کے بغیر میچ دیکھنے کے لیے تیار ہیں توپی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد لاہور میں ہو جائے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ دھما کے کے بعد غیر ملکی کھلاڑیوں نے لاہور میں فائنل کھیلنے سے انکار کردیا ہے لیکن اگر پاکستانی غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر پی ایس ایل کے فائنل کا انعقاد لاہور میں چاہتے ہیں تو پھر یہ میچ ہر صورت میں لاہور میں ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ایجنسی نے فائنل میچ کے انعقاد کے لیے فول پروف سیکیورٹی دینے کا وعدہ کیا ہے ۔ 

یہ خبر بھی پڑھیں۔ پی ایس ایل کا طےشدہ فائنل خطرے میں

دوسری جانب وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ دھماکے کے باوجود پی ایس ایل فائنل کے لیے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے سیکیورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر غیر ملکی کھلاڑیوں کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ بھی دی لیکن غیر ملکی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ہم لاہور اسی صورت میں جائیں گے جب فیڈریشن آف انٹر نیشنل کرکٹ ایسوسی ایشن اس بات کی یقین دہانی کرائی گی کہ لاہور محفوظ جگہ ہے ۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment