جمعہ, 03 مئی 2024


لاہور قلندر نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہرا دیا

ایمز ٹی وی (اسپوٹس)پاکستان سپر لیگ کے آج کھیلے جانے والے واحد میچ میں لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایک وکٹ سے ہرا دیا۔شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد نے اپنے مقررہ 20اوورز میں پہلے بیٹنگ کرکے لاہور کو جیت کے لیے 146رنز کا ہدف دیا تھا، جو اب میں لاہور کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19اعشاریہ 2اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔ لاہور کی جانب سے عمر اکمل نے 66اورگرانٹ ایلیٹ26(ناٹ آﺅ ٹ) قابل ذکر بیٹسمین تھے، میچ آخری گیند تک انتہائی دلچسپ تھا اور شائقین اندازہ نہیں لگا پارہے تھے کہ کونسی ٹیم کامیاب ہوگی۔اسلام آباد کی جانب سے رومان رئیس سب سے کامیاب بالرثابت ہوئے اور انہوں نے 3وکٹیں لیں، جبکہ شاداب خان نے دواورمحمد عرفان، محمد سمیع، شین واٹسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment