جمعہ, 03 مئی 2024


کھیل کے میدان میں بھی بھارت کا چہرہ بے نقاب

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)انڈین پریمیئر لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ہے تاہم بھارت اس میدان میں بھی اپنا گھناﺅنا چہرہ بے نقاب کرنے سے باز نہ آیا اور پاکستانی نڑاد جنوبی افریقی کھلاڑی کو بھی انتہاءپسندی کی بھینٹ چڑھا دیا۔ بھارت نے پاکستان سے اندھی دشمنی میں پہلے ان پر پابندی عائد کی اور پھر دو طرفہ سیریز کھیلنے سے بھی انکار کر دیا اور اب ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے پاکستانی نڑاد کھلاڑیوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کے 2 کھلاڑیوں کو 4 کروڑ اور برطانیہ کے غیر معروف باﺅلر تائمل ملز کو تو 12کروڑ روپے میں خرید لیا گیا لیکن ٹی 20 فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون باﺅلر عمران طاہر بھارتی انتہاءپسندی کی بھینٹ چڑھ گئے جن کی بنیادی قیمت ہی ناصرف 50 لاکھ بھارتی روپے رکھی گئی بلکہ کسی بھی فرنچائز نے انہیں خریدنے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد نبی کو گجرات نے 30 لاکھ روپے میں خریدا جبکہ دوسرے کھلاڑی راشد خان المعروف افغانی آفریدی کی خدمات حیران کن طور پر سن رائزرز حیدر آباد نے چار کروڑ میں حاصل کیں۔ پاکستانی نڑاد جنوبی افریقی کھلاڑی عمران طاہر کو آئی پی ایل کا حصہ نہ بنانے کی وجہ صرف یہ ہے کہ وہ انڈر 19 اور اے ٹیم کی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment