اتوار, 24 نومبر 2024


شہریارخان کھلاڑیوں کی حمایت میں بول پڑے

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین شہریار خان نے فکسنگ کھلاڑیوں کو لاعلم قرار دیدیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ جس شخص سے ملاقات کر رہے ہیں وہ کوئی پرستار ہے یا پھر بکی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کو چارج شیٹ دیدی ہے اور اب جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہریار خان نے کہا کہ میچ فکسنگ پوری دنیا میں ہوتی ہے اور جہاں ٹی 20 میچ ہوتے ہیں وہاں بکی آ جاتے ہیں۔ ہندوستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں بھی بکی آتے ہیں اور پی ایس ایل کا پہلا سیزن کامیاب ہوا تو دوسرے سیزن میں بکی آ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ بکی کھلاڑیوں سے براہ راست رابطہ نہیں کرتے بلکہ رشتہ داروں یا سابق کھلاڑیوں کے ذریعے رابطہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناصر جمشید نے کھلاڑیوں سے کہا کہ یہ شخص آپ سے ملنا چاہتا ہے جبکہ پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کو علم تھا کہ ایسا ہونے والا ہے، خالد لطیف اور شرجیل خان کے خلاف ثبوت موجود ہیں تاہم دونوں کھلاڑیوں کو تحریری جواب دینے کیلئے 14 روز دئیے ہیں ۔
شہریار خان نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے جو بیان ریکارڈ کرایا ہے وہ پہلے سے مختلف ہے تاہم دونوں کھلاڑیوں نے بکی سے ملاقات کا اعتراف کیا ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment