جمعرات, 02 مئی 2024


انشاءاللہ ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی دکھاوں گا، احمد شہزاد

 

ایمز ٹی وی(شارجہ) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد 38گیندوں پر 71رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ میچ میں جیسی بھی صورتحال ہو کبھی بھی ہمت ہار کر کھلاڑیوں کی محنت ضائع نہیں کرنی چاہیے۔کبھی کبھی کارکردگی دکھاتے ہوئے برا وقت بھی آجاتا ہے لیکن میری کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ اپنی بھرپور کارکردگی دکھاوں ۔ اگر پارٹنر شپ اچھی بن جائے تو زیادہ سے زیادہ ٹارگٹ بھی پورا کیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا میری فیملی مجھے ہمیشہ احساس دلاتی ہے کہ اگر میں محنت کروں گا تو ہی اچھا کھیلوں گا۔انشاءاللہ ٹورنامنٹ میں آگے آنے والے میچز میں اس سے بہتر کارکردگی دکھاوں گا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment