ھفتہ, 18 مئی 2024


رنگنا ہیراتھ عمران خان اور ڈینئل کا ریکارڈ توڑنے میں کامیاب

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان اورمایہ ناز اسپنر رنگنا ہیراتھ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے پہلے لیفٹ آرم اسپنربن گئے۔ ہیراتھ نے عمران خان اور ڈینئل ویٹوری کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا۔
رنگناہیراتھ نے بطور لیفٹ آرم سپنر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیکر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 6 وکٹیں لیکر بطور لیفٹ آرم سپنر زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے کا سابق کیوی سپنر ڈینئل ویٹوری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

ڈینئل ویٹوری نے ایک سو تیرہ میچز میں تین سو باسٹھ وکٹیں لے رکھی تھیں، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سابق پاکستانی باﺅلر عمران خان اور نیوزی لینڈ کے ڈینئل ویٹوری کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی توڑ دیاہے۔
عمران خان اور ویٹوری نے مشترکہ طور پر تین سو تریسٹھ وکٹیں لے رکھی تھیں۔ ہیراتھ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے دنیا کے انیسویں باﺅلر بن گئے ہیں۔
رنگنا ہیراتھ نے اب تک 79 ٹیسٹ میچز میں تین سو چھیاسٹھ وکٹیں لے رکھی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز سابق سری لنکن اسپنرمتھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے آٹھ سو وکٹیں لے رکھی ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment