ھفتہ, 04 مئی 2024


پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی کا پول کھل گیا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) آسٹریلیا کیخلاف مسلسل دوسری شکست سے پاکستان کی تیاریوں کا پول کھل گیا، کوکابوراز نے چار میچز کی سیریز میں 0-2کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں میں مصروف پاکستان ہاکی ٹیم کی کارکردگی کا پول کھل گیا، آسٹریلیا نے 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز پر مشتمل دوسرے میچ میں بھی گرین شرٹس کو زیر کر کے0-2 کی برتری حاصل کر لی۔
کھیل کے ابتدائی33 منٹ میں آسٹریلوی کھلاڑی 3 بار گیند کو گول پوسٹ کے اندر پھینک چکے تھے۔ میچ کے دوران قومی ہاکی ٹیم کو بھی گول کرنے کے متعدد مواقع میسر آئے لیکن فارورڈز ان سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔دوسری جانب فاتح ٹیم کی طرف سے ٹام ویکہم، ٹرینٹ میٹن اور ایرون نے ایک، ایک بار گیند کو جال کے اندر پھینکا۔ یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے گرین شرٹس کو ایک کے مقابلے میں 6گول سے زیر کیا تھا۔ڈارون کے مرارا ہاکی اسٹیڈیم میں آسٹریلوی ٹیم نے گزشتہ روز بھی گرین سائیڈ کو تمام شعبوں میں آؤٹ کلاس کیے رکھا اور وقفے وقفے سے گول کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ(جمعہ کو) کھیلا جائیگا۔
 
سیریز میں واپسی کے لیے گرین شرٹس کواس مقابلے میں لازمی فتح درکار ہوگی۔ادھر ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ سیریزکے ابتدائی میچز میں پلیئرز کی بہت زیادہ مسنگ کی وجہ سے گول نہ کر سکے، دنیا کی نمبرون سائیڈ کیخلاف کھیلنے سے کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے جس کا فائدہ ٹیم کو مستقبل کے ایونٹس میں ہوگا۔آفیشلز کا کہنا تھا کہ اگلے میچ میں بہتر حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتر کر سیریز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment